ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سترہویں لوک سبھا کا پہلا سیشن 6 سے 15 جون تک چلنے کی امید

سترہویں لوک سبھا کا پہلا سیشن 6 سے 15 جون تک چلنے کی امید

Tue, 28 May 2019 12:46:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 28 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سترہویں لوک سبھا کا پہلا سیشن چھ جون سے شروع ہوکر 15 جون تک چلنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 31 مئی کو ہونے والی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں سیشن کی تاریخ پر آخری فیصلہ لیا جائے گا۔مودی بطور وزیر اعظم 30 مئی کو دوسری بار حلف لیں گے۔صدر رام ناتھ کووند چھ جون کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔سیشن کے پہلے ہی دن لوک سبھا اسپیکر کی تقرری کر سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر نو منتخب ممبران پارلیمنٹ کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلائیں گے اور اسپیکر کا انتخاب 10 جون کو ہونے کا امکان ہے۔لوک سبھا اسپیکر کی تقرری کے بعد دونوں ایوانوں میں صدر کے خطاب پر شکریہ تجویز پر بحث ہوگی اور اس کا جواب مودی دیں گے۔صدارتی محل کی ریلیز کے مطابق صدر رام ناتھ کووند 30 مئی کو شام 7 بجے صدارتی محل میں وزیر اعظم اور کابینہ کے دیگر ارکان کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔غور طلب ہے کہ مودی بی جے پی کے ایسے پہلے رہنما ہیں جنہیں وزیر اعظم کے طور پر پانچ سال کی اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد مسلسل دوسری بارانتخاب کیا گیا ہے۔ساتھ ہی جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کے بعد مودی مکمل اکثریت کے ساتھ مسلسل دوسری بار اقتدار میں پہنچنے والے تیسرے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔
 


Share: